وارسو، 17؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پولینڈ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہریوں نے قدامت پسند حکومت کی جانب سے انصاف کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت اس محکمے کے اختیارات کو ختم کرتے ہوئے اپنے زیر اثر لا نا چاہتی ہے۔ ابھی ہفتے کے روز ہی ملکی سینیٹ نے دو متنازعہ قوانین کے مسودوں کی منظوری دی تھی۔ ان قوانین کے تحت پارلیمان اور وزیر انصاف ججوں کی تقرری کے عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے بھی پولینڈ میں انصاف کے شعبے میں خود مختاری کو محدود کرنے کی اس کوشش کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔